دنیا
Time 24 اپریل ، 2023

کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے 47 افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 مشرقی کینیا  میں مالندی کے علاقے کے قریب  قبروں سے مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والے مزید 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

کینیا حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی کینیا میں چرچ سے وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی ترغیب دے رہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہوگئے اور انہیں قبروں میں دفن کیا گیا۔

حکام کے مطابق مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والوں کی اب تک 47 لاشیں مل چکی ہیں، مزید ہلاک افراد کی تلاش کے لیے سائٹ کی کھدائی کی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 58 قبروں کی کھدائی کی جاچکی ہے، ایک قبر میں سے ایک ہی خاندان کے 5 افرادکی لاشیں بھی ملیں۔

کینیا حکام کے مطابق پیتھالوجسٹ لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے لیں گے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کریں گے کہ آیا متاثرین کی موت بھوک سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چرچ کا سربراہ گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہوگیا جبکہ دیگر 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کینیا حکام کے مطابق واقعےکی تحقیقات جاری ہیں  ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں :