23 دسمبر ، 2012
لاہور…گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی آنکھیں اتوار کی شام اسوقت بھیگ گئیں جب وہ بطور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداروں سے خطاب کرنے کے لیے ڈائس پر آئے، جیسے ہی انھوں نے کھڑے ہو کر خطاب شروع کیا کارکنوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں ۔تاہم گورنر لطیف کھوسہکی آنکھیں نم ہو گئیں اور وہ کچھ دیر تک خاموش رہے۔انھوں نے اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام افراد نے گورنر شپ کے دوران ان سے بھرپور تعاون کیا۔