دنیا
24 دسمبر ، 2012

شام کے شہر حلب میں باغیوں نے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

شام کے شہر حلب میں باغیوں نے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

حلب…شام کے حکومت مخالف گروپ نے حلب شہر میں ایک فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔ شام کے صوبے حما میں ایک فضائی حملے کے دوران 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔فری سیرین آرمی نے دُھند اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الحوا گاوٴں میں انفینٹری بیس پر قبضہ کرلیا۔ مخالف گروپ کو فوجی اڈے سے فوجی گاڑیاں تقریباً ڈھائی لاکھ گولیاں اور 300 ہینڈ گرینیڈ ملے۔ ادھر شام کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر فاروق الشرع کے اس بیان کی توثیق نہیں کرتے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خانہ جنگی میں نہ مخالفین جیتیں گے نہ شام کی افواج۔ اُن کا کہنا تھاکہ فوج اب بھی مضبوط پوزیشن میں ہے اور بحران کا خاتمہ ہورہا ہے اور جارحیت کے خلاف فتح کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ اُدھر غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک فضائی حملے کے دوران صوبہ حما میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق زخمیوں میں سے 50 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :