پاکستان
24 دسمبر ، 2012

لوئر اورکزئی ایجنسی : کوئلے کی کان میں دھماکا، 7مزدور جاں بحق

 لوئر اورکزئی ایجنسی : کوئلے کی کان میں دھماکا، 7مزدور جاں بحق

ہنگو… لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 7مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکا کان میں گیس بھرجانے کے باعث پیش آیا جس میں7 مزدور جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے تمام سات مزدوروں کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے بتایا جارہا ہے، دھماکے کے بعد کوئی حکومتی مشینری جائے حادثہ پر نہیں پہنچی اور مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والے مزدورں کی لاشیں نکالی، حادثے میں پچاس کے قریب مزدورں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :