26 اپریل ، 2023
قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزراء مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی لیکن اراکین اسمبلی نے بیچ بچاؤ کروایا، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس کے جا کر بٹھا دیا، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی دونوں وزراء کو خاموش کروانے کی کوشش کرتے رہے۔