پاکستان
24 دسمبر ، 2012

بلوچستان کے حلقے پی بی18ژوب میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں

بلوچستان کے حلقے پی بی18ژوب میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں

ژوب…بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی18ژوب میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ یہ نشست رکن اسمبلی و وزیر بلدیات عبدالخالق بشر دوست کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی بی 18ژوب ٹو پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پانچ امیدوار مدمقابل ہیں۔ ان میں عبدالخالق بشر دوست مرحوم کے بھائی ڈاکٹرعبدالرزاق ،، عوامی نیشنل پارٹی کے جمعہ خان بابر اور ازاد امیدوار عبدالرحیم کبزئی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے 67پولنگ اسٹیشن بنائے ہیں ۔ضمنی انتخابات کیلئے مقرر کئے گئے ڈسٹرکٹ ریڑننگ افیسر اور ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد طارق نے 24پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر دفعہ 144لگادی گئی ہے۔ان پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی تعینات ہوگی۔

مزید خبریں :