پاکستان
Time 27 اپریل ، 2023

ملک میں ایک سال میں 230 ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

ملک میں بجلی کے لائن لاسز 113ارب روپے تک پہنچ گئے: وزارت توانائی__فوٹو: فائل
ملک میں بجلی کے لائن لاسز 113ارب روپے تک پہنچ گئے: وزارت توانائی__فوٹو: فائل

ملک میں ایک برس میں 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت توانائی کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہےکہ ملک میں بجلی کے لائن لاسز 113ارب روپے تک پہنچ گئے اور دسمبر 2022 تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536 ارب روپے ہوگیا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343ارب روپے رہا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ  بھاری نقصانات والے فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی۔

مزید خبریں :