Time 28 اپریل ، 2023
پاکستان

متحدہ عرب امارات نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کردیا

سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے ایجنٹوں سے نجات ملے گی— فوٹو: سی ایم ہاؤس آفیشل
سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے ایجنٹوں سے نجات ملے گی— فوٹو: سی ایم ہاؤس آفیشل

متحدہ عرب امارات نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کردیا۔

کراچی میں متحدہ عرب امارات کی قونصل جنرل بخیت الرومیتھی کی دعوت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کے ہمراہ قونصل خانے پہنچے۔ 

انہیں ویزا سیکشن کے مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویزا مرکز ہے جہاں سندھ کے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کے متلاشیوں کو ڈاکومنٹیشن اور کنسلٹیشن کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔

سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کیلئے ایجنٹوں سے نجات ملے گی۔

مزید خبریں :