پاکستان
Time 29 اپریل ، 2023

'ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں'، پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے پر فواد کا ردعمل

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپا مارا ہے اور 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ رہائش گاہ کی تلاشی جاری ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کار پرویز الٰہی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اس مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت ہو چکی ہے۔

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ' ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں، ثابت ہوا کہ اسحاق ڈار، سعدرفیق، اعظم نذیرتارڑ کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں'۔

انہوں نےکہا کہ پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری  چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا کہ جس کیس میں ضمانت ہوچکی اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کی ضمانت کی کارروائی کو میڈیا نے کوور کیا تھا، عمران خان ٹھیک کہتےہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا۔

 ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مزید خبریں :