Time 29 اپریل ، 2023
پاکستان

مردم شماری میں آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا: حافظ نعیم

جہاں زیادہ اور جہاں کم گنتی ہوئی اس کو دیکھا جائے: امیر جماعت اسلامی کراچی/ فائل فوٹو
جہاں زیادہ اور جہاں کم گنتی ہوئی اس کو دیکھا جائے: امیر جماعت اسلامی کراچی/ فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں آدھا کرچی شمار نہیں کیا گیا۔

کراچی میں مردم شماری کے مسئلے پر حافظ نعیم الرحمان کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔

ادارہ شماریات کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ اور جہاں کم گنتی ہوئی اس کو دیکھا جائے جس کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جہاں کم اور جہاں زیادہ گنتی ہوئی اس کی نشان دہی کریں، کسی علاقے، صوبے یا شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، صوبوں کو آبادی بڑھانے پر مراعات دینے کا سسٹم بنا ہوا ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :