دنیا
Time 29 اپریل ، 2023

افغان طالبان نےخواتین پر پابندیوں کیخلاف سلامتی کونسل کی قرار داد مسترد کردی

اپنے بیان میں افغان طالبان نے کہا کہ خواتین پر پابندی کو افغانستان کا اندرونی سماجی مسئلہ سمجھتے ہیں جس کا بیرونی ممالک پر کوئی اثر نہیں— فوٹو: فائل
اپنے بیان میں افغان طالبان نے کہا کہ خواتین پر پابندی کو افغانستان کا اندرونی سماجی مسئلہ سمجھتے ہیں جس کا بیرونی ممالک پر کوئی اثر نہیں— فوٹو: فائل

افغان طالبان نےخواتین پر پابندیوں کیخلاف سلامتی کونسل کی قرار داد مسترد کردی۔

اپنے بیان میں افغان طالبان نے کہا کہ خواتین پر پابندی کو افغانستان کا اندرونی سماجی مسئلہ سمجھتے ہیں جس کا بیرونی ممالک پر کوئی اثر نہیں۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں افغان خواتین کے حقوق کیخلاف پابندیاں جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل میں افغان خواتین پر عائد پابندی کیخلاف قرار داد متحدہ عرب امارات اور جاپان نے پیش کی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ طالبان کے یہ اقدامات انسانی حقوق اور انسانی اصولوں کو کمزور بنارہے ہیں جب کہ قرارداد میں افغان سوسائٹی میں خواتین کے کردار کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں یو اے ای کے سفیر نے اس حوالے سے کہا کہ 90 سے زائد ممالک نے ہماری قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں افغانستان کے انتہائی قریب پڑوسیوں سمیت مسلم ممالک اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیز ہمارے بنیادی پیغام کو مزید اہمیت دیتی ہے کہ دنیا افغانستان میں خواتین کے کردار کو ختم کرنے پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ 

مزید خبریں :