چین: کان کے درد کے علاج کیلئے جانیوالی خاتون کے کان میں مکڑی کا جالا نکل آیا

چین میں کان کے درد کے علاج کیلئے جانے والی خاتون کے کان میں مکڑی کا جالا نکل آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں خاتون کان میں درد کی شکایت پر اسپتال پہنچی تو معائنے کے دوران کان میں مکڑی کا جالا بنے ہونے کا انکشاف ہوا۔

مکڑی زہریلی نہ ہونے کے باعث کان کو زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کرکے کان کی صفائی کردی۔

بعدازاں جالے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید خبریں :