Time 30 اپریل ، 2023
پاکستان

حساس ادارے کے افسرپر تشدد میں ملوث ترجمان پنجاب پولیس کا مزید 2 روزہ ریمانڈ منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: حساس ادارے کے افسرپر تشدد میں ملوث ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر اور ان کے بیٹے کو عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق حساس ادارے کے زخمی افسر کی مکمل میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، دونوں ملزمان کا اس سے قبل بھی3 روزکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابھی ملزمان نایاب حیدر  اور ان کے بیٹے سے پستول بھی برآمد کرنا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے عیدکے دنوں میں حساس ادارے کے افسر پر تشددکیا تھا اور اسے اغوا کرنےکی کوشش کی تھی، مقدمہ ملزم نایاب حیدر  سمیت6 نامزداور 15نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :