Time 30 اپریل ، 2023
پاکستان

پشاور: پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، کئی فیڈرز چلوادیے

پیسکو حکام نے فضل الٰہی کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی— فوٹو: فضل الٰہی آفیشل
پیسکو حکام نے فضل الٰہی کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی— فوٹو: فضل الٰہی آفیشل

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے کارکنوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن پر کئی فیڈرز  کی بجلی زبردستی کھول دی۔

فضل الٰہی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مزید کارکنوں کو بھی گرڈ اسٹیشن پہنچے کی ہدایت کی اور کہا کہ واپڈا نے ہمارے حلقے کی بجلی بند کردی ہے، ہم گرڈ اسٹیشن آئے اب تمام فیڈرز چل رہے ہیں۔

پیسکو حکام کے مطابق سابق ایم پی اے نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے بعد پشاور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے عملے کو یرغمال بنایا اور زبردستی فیڈرز چلوا دیے  جس سے بقیہ فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

پیسکو حکام نے بتایا کہ لوڈ منیجمنٹ مقررہ اوقات کے مطابق کی جا رہی ہے۔

پیسکو انتظامیہ نے فضل الٰہی کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

مزید خبریں :