دنیا

امریکی پائلٹ کا لاس اینجلس سے آخری ٹیک آف، پرواز میں بیٹی فرسٹ آفیسر

فوٹ: فائل
فوٹ: فائل

امریکی ائیرلائن کے ایک پائلٹ نے اپنی 38 سالہ خدمات سے ریٹائر منٹ کے آخری روز اتوار کی سہہ پہر لاس اینجلس سے پرواز کر کے آخری ٹیک آف کیا۔ 

طیارے میں ان کی صاحبزادی فرسٹ آفیسر تھیں۔ فلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کپتان کرس بیلز نے اتوار کو ہوابازی کی دنیا میں 38 سالہ خدمات کا اختتام کیا، اتوار کو ان کی خدمات کا آخری دن تھا جب انہوں نے امریکا کی یونائیڈ ائیرلائن کی لاس اینجلس سے شکاگو کیلئے ایک اضافی خصوصی پرواز اُڑائی۔ 

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پرواز یو ایل 1897 نے لاس اینجلس سے شکاگو کیلئے دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر ٹیک آف کیا۔ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے سے کرس بیلز کا یہ آخری ٹیک آف قرار پایا جس پر فلائٹ ریڈار میں خصوصی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

 دلچسپ بات یہ کہ کپتان کرس بیلز کی صاحبزادی ایلے اس پرواز میں ان کی فرسٹ آفیسر تھیں۔

مزید خبریں :