24 دسمبر ، 2012
پشاور…بشیراحمدبلورکے بیٹے بیرسٹرہارون بلورکوانکاجانشین مقررکردیاگیا ہے، جان نشین مقرر ہونے کے بعد ہارون بلور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ان کے مشن کو پورا کریں گے۔پشاور میں انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جانشین بناکرجوذمہ اریاں دی گئی ہیں انھیں پوری کرنے کی کوشش کروں گا،بشیراحمدبلورجیسا لیڈر پیدا نہیں ہوسکتا،ہابشیراحمدبلور کی شہادت پر قومی سوگ منانے پرحکومت کاشکرگزارہوں۔