پاکستان

پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں، ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے— فوٹو: فائل
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں، ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے دستخط سے احکامات جاری کر دیے گئے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن کے آپریشن میں خلل ڈالاگیا، ملازمین پرفرائض کی انجام دہی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائے گا، کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہوگا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں، ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے، لازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کا کام کر رہا ہے۔

مزید خبریں :