پاکستان
25 دسمبر ، 2012

جنوبی پنجاب بھی شدید دُھند کی لپیٹ میں

جنوبی پنجاب بھی شدید دُھند کی لپیٹ میں

ملتان…جنوبی پنجاب میں شدید دُھند چھائی ہوئی ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید دُھند کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔موٹر وے پولیس نے لاہور سے ملتان این 5 زون پر شدید دُھند کے باعث شہریوں کو سفر نہ کرنے اور ایمرجنسی کی وجہ سے سفر کرنے والے مسافروں کو فوگ لائٹس اور ڈبل اِنٹی گیٹرز لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور روڈ پر بریفنگ پوائنٹ بھی بنا دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :