25 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں ڈی ایس پی کے بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پرانا حاجی کیمپ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈیفنس کے علاقے فیز فائیو میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا۔ مقتول کی شناخت شاہ زیب کے نام ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول ڈی ایس پی اورنگزیب کا بیٹا تھا جو اپنی بہن کے ولیمے سے واپس جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس سے قبل گلشن اقبال بلاک سکس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی بھی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔