25 دسمبر ، 2012
لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ محمد علی جناح کا یوم پیدائش کا دن جمہوریت،آئین کے اصولوں سے وابستگی کا تجدید عہد کا دن ہے،لاہور سے جاری ہینڈ آوٴٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے تصور پاکستان میں کرپشن اقرباء پروری اور استحصال کی کوئی گنجائش نہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔اس موقع پر انھوں نے مسیحی برادری کوکرسمس کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کو ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جہاں تمام اقلیتوں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل ہوں۔