پاکستان
22 فروری ، 2012

نواز شریف سے بات نہ بنی تو دیگر آپشنز پر غور کرینگے، سلیم سیف اللہ

نواز شریف سے بات نہ بنی تو دیگر آپشنز پر غور کرینگے، سلیم سیف اللہ

لاہور… مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے سربراہ سینیٹرسلیم سیف اللہ نے واضح کیاہے کہ میاں نوازشریف نے چند روزمیں اتحادکو حتمی شکل نہ دی توپھر پیپلزپارٹی،تحریک انصاف یا ق لیگ سے انتخابی اتحادبن سکتاہے۔لاہورمیں جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے سلیم سینیٹرسیف اللہ مسلم لیگ ن کیساتھ چھ ماہ سے صرف بات چیت ہی چل رہی ہے مگر کوئی پیشر فت نہیں ہوئی اور ہمارے ارکان دیگر جماعتوں میں جارہے ہیں اس لئے اب مزید انتظار نہیں کرسکتے۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے مسلم لیگوں کے اتحاد کی بات مانی ہوتی توآج صدراوروزیراعظم مسلم لیگی ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کیساتھ حتمی مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔

مزید خبریں :