پاکستان
25 دسمبر ، 2012

صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

صوابی … صوابی کے علاقے تھانہ یار حسین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 6 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ یار حسین کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی، 3 بیٹیاں اور نواسی جاں بحق ہوگئی۔ ڈی پی او صوابی رشید خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا، ان کا کہنا ہے کہ گھر کی 3 لڑکیاں ناراض ہو کر میکے آگئی تھیں۔پولیس واقعے سے متعلق مزید تفیش کررہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :