پاکستان
25 دسمبر ، 2012

عوامی خدمت، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو نشان امتیاز سے نوازا گیا

عوامی خدمت، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو نشان امتیاز سے نوازا گیا

کراچی … صدر آصف علی زرداری کی جانب سے صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو نشانِ امتیاز پیش کیا گیا۔ گورنر ہاوٴس میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صوبہ بھرمیں مختلف شعبوں میں انجام دی گئی خدمات کے سلسلے میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نشان ِ امتیاز پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری، تعلیم، امن و امان کے قیام، فن و ثقافت اور زندگی کے دیگر شعبہ جات میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو 2002ء میں سابق صدر پرویز مشرف نے سندھ کا گورنر مقرر کیا اور اس طرح سندھ میں سب سے طویل عرصہ تک گورنر شپ کا اعزاز بھی ڈاکٹر عشرت العباد کو حاصل ہے۔

مزید خبریں :