پاکستان
25 دسمبر ، 2012

کراچی: اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی: اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی … گلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی زخمی ہوگئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، 3 پولیس اہلکار، ڈرائیور اور ذاتی محافظ شامل ہیں۔ شہر میں آج فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب نامعلوم افراد نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ان کے 3 پولیس محافظوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ان میں اورنگزیب فاروقی کا ذاتی محافظ اور ڈرائیور بھی شامل ہے، جبکہ واقعے میں اورنگزیب فاروقی، ایک محافظ اور پولیس زخمی ہوئے تاہم رہنما اہلسنت والجماعت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت اکبر سعید نے اورنگزیب فاروقی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعے کیخلاف ناگن چورنگی پر مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا جس کے بعد علاقے میں کاروبار بند ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق عائشہ منزل پر مشتعل افراد نے ایک بس کو آگ لگا دی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعدگلشن اقبال کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسٹیڈیم روڈ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں پولیس گارڈ ہیں جبکہ ایک اور زخمی اے ایس آئی کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں بھی 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور آج ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ کراچی میں فائرنگ کا پہلا واقع شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 5 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، اورنگی ٹاون میں ہی فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں :