Time 08 مئی ، 2023
کاروبار

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردو بدل کردیا

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 17.40 فیصد کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 17.40 فیصد کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد : حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردو بدل کردیا۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 17.40 فیصد کردیا گیا ہے۔ سیونگز  اکاؤنٹس پر شرح منافع 18.5 فیصد سے بڑھا کر 19.50 فیصد کردیا گیا ہے۔

ایک سال کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 19.82 سے 20.80 فیصد کردیا گیا ہے۔ 6ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 20.82 فیصد کردیا گیا ہے۔

تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کا منافع 19.92 سے بڑھا کر 20.84 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 14.87 فیصد پر برقرار ہے۔

پینشنرز،  بہبود اور شہداء فیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 16.56 فیصد پر برقرار ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.84 فیصد پر برقرار ہے۔