ای سی سی نے 4 کمپنیوں کے کارڈک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دیدی

پروموس پریمیئر امریکی اسٹنٹ کی قیمت 58 ہزار 765 روپے اور الٹی ماسٹر جاپانی اسٹنٹ کی قیمت 65 ہزار 507 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی/ فائل فوٹو
پروموس پریمیئر امریکی اسٹنٹ کی قیمت 58 ہزار 765 روپے اور الٹی ماسٹر جاپانی اسٹنٹ کی قیمت 65 ہزار 507 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی)  نے 4 کمپنیوں کے  کارڈک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کارڈک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پروموس پریمیئر امریکی اسٹنٹ کی قیمت 58 ہزار 765 روپے ، الٹی ماسٹر جاپانی اسٹنٹ کی قیمت 65 ہزار 507 روپے، ڈیسائنو ایکس ٹو امریکی اسٹنٹ کی قیمت 72 ہزار 450 روپے اور  کری 8 ترک/ اٹلی اسٹنٹ کی قیمت 53 ہزار 130 روپے مقررکرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں :