09 مئی ، 2023
ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہےکہ شہر میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرکمیونی کیشن کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی اور امتحانی مراکز کی فہرست ہمیں فراہم نہیں کی گئی۔
عمران رانا کے مطابق کراچی میں 75 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے اور شہرکے 25 فیصد علاقوں میں ریکوری کے چیلنجز ہیں یا کنڈے بہت زیادہ لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ریکوری کے مسائل ہیں یا کنڈے بہت زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے اس وقت کوئی بڑا چیلنج نہیں۔