کھیل
Time 09 مئی ، 2023

'یہ چاچو نہیں ہمارے ہیرو ہیں'، میچ تو ہار گئے لیکن افتخار نے مداح جیت لیے

میچ کے بعد افتخار نے سوشل میڈیا پر معذرت کی پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو سوری کہا، انہوں نے کہا کہ میں میچ کو اختتام تک نہ لے جاسکا جس کا افسوس ہے/ فوٹو: فیس بک/افتخار احمد
میچ کے بعد افتخار نے سوشل میڈیا پر معذرت کی پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو 'سوری' کہا، انہوں نے کہا کہ میں میچ کو اختتام تک نہ لے جاسکا جس کا افسوس ہے/ فوٹو: فیس بک/افتخار احمد

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز قومی ٹیم نے  1-4 سے جیت لی لیکن آخری میچ جو اتوار 7 مئی کو کراچی میں کھیلا گیا اس کے بعد بچے بچے کے منہ پر صرف ایک ہی نام ہے اور وہ ہے افتخار احمد۔

کیویز کی جانب سے 300 کے دیے گئے ٹارگٹ کے جواب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا، 4 وکٹیں گرنے کے بعد آغا سلمان اور افتخار احمد نے شاندار بیٹنگ کی اور دونوں نے نصف سنچری اسکور کرکے پاکستان کو جیت کی امید دلوائی۔

اس کے بعد ایک طرف سے پاکستان کی وکٹیں گرتی چلی گئیں تو دوسری جانب افتخار احمد چٹان کی طرح کریز پر جمے رہے اور  انہوں نے جارحانہ شاٹس کھیلنا شروع کیے لیکن وہ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، افتخار احمد72 گیندوں پر 94 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے بعد افتخار نے سوشل میڈیا پر معذرت کی اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو 'سوری' کہا، انہوں نے کہا کہ میں میچ کو اختتام تک نہ لے جاسکا جس کا افسوس ہے۔

افتخار احمد کی سوشل میڈیا پوسٹس پر مداحوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا اور دلچسپ بات یہ کہ ان کمنٹس میں ایک بھی منفی تبصرہ نہیں تھا، کسی نے افتخار کو پاکستان کا فخر قرار دیا تو کسی نے بہترین مڈل آرڈر بیٹرکے نام سے بلایا۔

ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ جس طرح آپ میچ آخر تک لے کر گئے، تو آپ کا نام چاچا نہیں بلکہ بھتیجا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ بھارتی مداح نے بھی افتخار کی تعریف کی اور لکھا 'افتخار احمد کی جانب سے کھیلی گئی یہ اننگز قابلِ تعریف تھی،یہاں ہار اور جیت معنی نہیں رکھتی'۔

دیگر مداحوں نے بھی افتخار احمد کو دلاسہ دیا اور کہا کہ جس طرح آپ نے پرفارم کیا وہ شاندار تھا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کچھ دیگر تبصرے دیکھیں:

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ


مزید خبریں :