25 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سے 3ہزارسے زائدملازمین کوفارغ کرنے کافیصلہ کیا گیا ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے سے 3078 ملازمین کومرحلہ وارفارغ کیاجائیگا،جس کا دورانیہ پانچ سال ہو گا۔پی آئی اے سے ملازمین کوفارغ کرنے سے سالانہ 3ارب 80 کروڑروپے کی بچت ہوگی۔ملازمین کونکالنے کافیصلہ اصلاحاتی عمل کاحصہ ہے پی آئی اے سے نکالے جانی والے ملازمین کوخصوصی پیکیج دیاجائیگا،پی آئی اے میں ریٹائرڈملازمین کودوبارہ بھرتی بھی نہ کرنیکافیصلہ کیا گیا ہے،تاہم ملازمین کونکالنے کی حتمی منظوری وزیراعظم دینگے،پی آئی اے کواصلاحات کیلئے 26ارب روپے کاپیکیج دینے کاامکان،ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں اس وقت ملازمین کی کل تعداد18ہزارہے،اس حساب سے پی آئی اے میں فی طیارہ482ملازمین ہیں،جبکہ ملازمین کی فی طیارہ شرح دنیابھرمیں سب سے زیادہ پاکستان میں ہے۔