Time 25 مارچ ، 2025
دنیا

بھارت: اسٹینڈ اپ کامیڈین کو بھارتی سیاستدان کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا

ہندو انتہا پسند سیاستدان کا مذاق اُڑانے پر بھارت کے نامور اسٹینڈ اپ کامیڈین کُنال کمرا کو پولیس کیس اور شیو سینا کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا سامنا۔

کنال کمرا نے ممبئی کے ایک کلب میں کامیڈی شو کے دوران مہاراشٹرا کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ اک ناتھ شندے کے بارے میں لطیفہ سنایا جس پر شیو سینا کے انتہا پسند ہندوؤں نے کلب میں گھس کو توڑ پھوڑ کی اور کنال کمرا کو مارنے کی دھمکیاں دیں۔ 

تاہم بھارتی پولیس نے شو سینا کی غنڈہ گردی کے ساتھ ساتھ کنال کمرا کے خلاف بھی تفتیش شروع کر دی ہے کیونکہ مہاراشٹرا کے وزیرِ اعلیٰ نے اسٹینڈ اپ کامیڈین کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے تاہم کنال کمرا نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔

 بھارتی آئین کی کاپی ہاتھ میں اُٹھائے کنال کمرا کا کہنا تھا کہ یہی آگے کا راستہ ہے۔ 

اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کی کوشش پر بھارت کی سول سوسائٹی کی طرف سے مہاراشٹرا حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :