25 مارچ ، 2025
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کوسزائے موت اورعمرقید کی سزا سنادی۔
راولپنڈی کی سیشن عدالت نےمجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرمان کو295 بی میں عمرقید، 295 اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی کیا۔
عدالت نے مجرمان کو298 اے میں 3-3 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرمان کوپیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اورایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
خیال رہے کہ توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبرکرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔