کھیل

ورلڈ کپ کیلئے وقت کم رہ گیا، کھلاڑیوں کا پول بنالینا چاہیے: سرفراز احمد

ٹیم منیجمنٹ کا نیوزی لینڈ کے خلاف روٹیشن پالیسی بنانا اچھا فیصلہ تھا، اس کے سود مند نتائج سامنے آئیں گے: سرفراز احمد— فوٹو: فائل
ٹیم منیجمنٹ کا نیوزی لینڈ کے خلاف روٹیشن پالیسی بنانا اچھا فیصلہ تھا، اس کے سود مند نتائج سامنے آئیں گے: سرفراز احمد— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے وقت کم ہے جلد از جلد پچیس سے تیس کھلاڑیوں کا پول بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کیلئے جن کھلاڑیوں کو ایونٹ کیلئے لے کر جانا ہے ان کو پول میں شامل کریں اور میگا ایونٹ کی تیاری شروع کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جو روٹیشن پالیسی بنائی وہ اچھا فیصلہ تھا، اس فیصلے کے سودمند نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :