عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں مختلف مقامات پر مٹھائی تقسیم کی گئی

لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف مقامات پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔

تاہم دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کے مختلف مقامات پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی، ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

مزید خبریں :