09 مئی ، 2023
پشاور سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) میں تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے جبکہ 5 روز کے لیے سرکاری و نجی کالجز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجز 10 مئی سے 14 مئی تک بند رہیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کالجزکی بندش کا فیصلہ موجودہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔
دوسری جانب مشیر تعلیم خیبر پختونخوا رحمت سلام خٹک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آج سے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
مشیر تعلیم کے پی کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتہ تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔