پاکستان
25 دسمبر ، 2012

لاہور میں آزمائشی بنیادوں پر میٹروبس سروس کا آغاز

لاہور…یوم قائد اعظم پر لاہور میں آزمائشی بنیادوں پر میٹروبس سروس شروع کی گئٍی، وزیر اعلیٰ ٰ شہبازشریف نے خود بھی میٹروبس ڈرائیو کی۔ اس موقع پرشہباز شریف کہناتھاکہ میٹروبس ،،، ٹرانسپورٹ تاریخ کا عجوبہ ہے ۔میٹر وبس سروس آزمائشی اجراء کلمہ چوک سے گجومتہ تک چلائی گئی ، میٹرو بس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، چیئرمین لاہورٹرانسپورٹ کمپنی ،ترک اورچینی کمپنیوں کے نمائندے بھی سوار تھے۔ وزیر اعلی ٰ شہبازشریف نے خود بھی میٹروبس چلائی ۔ وزیر اعلی ٰ کا کہناتھاکہ میٹروبس ، ٹرانسپورٹ تاریخ کاعجوبہ ہے، شہرمیں بہت جلد میٹروبسیں رواں دواں ہونگی ۔۔۔۔ چلڈرن اسپتال سے گجومتہ تک تین بسیں چلائی گئیں جن میں عام شہری بھی سوارہوئے۔

مزید خبریں :