Time 10 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی میں مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

شارع فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیےکھلی ہیں، شارع فیصل کے مختلف مقامات پر پولیس اور  رینجرز تعینات ہے، شارع فیصل کے مختلف مقامات پر مظاہرین کے پھینکےگئے پتھر پڑے ہیں۔

کے ایم سی کا عملہ شارع فیصل پر صفائی کرنے پر مصروف ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور  رینجرز  پر پتھراؤ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو جلا دیا تھا۔

شہر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں،میٹرک بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے پرچے معمول کے مطابق ہو رہے ہیں تاہم کیمرج بورڈ کے تحت ہونے والا پرچہ منسوخ کردیا گیا ہے، متعدد نجی اسکولز  انتظامیہ نے آج اسکول بند رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :