26 دسمبر ، 2012
ملتان …ملتان میں شدید دُھند اور سخت سردی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے تک مزید دُھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ملتان میں شدید دُھند کے بعد حد نظر صبح 5 بجے 50 میٹر تک رہ جائے گی دو روز بعد جنوبی پنجاب میں بادلوں کے باعث دُھند کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے دوسری جانب شدید دُھند میں ٹریفک کے معمولات کو جاری رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس نے بریفنگ پوائنٹ کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔