پاکستان
26 دسمبر ، 2012

لاہور میں تیسرے روز بھی دُھند،موٹروے بند، پروازوں بھی متاثر

لاہور میں تیسرے روز بھی دُھند،موٹروے بند، پروازوں بھی متاثر

لاہور …لاہور اورگردو نواح میں دُھند کی سفید چادر تن گئی ، موٹر وے بند اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو ا ہے، مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔شدید دُھند نے تیسرے روز بھی لاہور اور اس کے نواح کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہیں ،حد نظر صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو رات دس بجے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق دُھند کی شدت کم ہونے تک موٹر وے بند رہے گی ۔ ادھرلاہورایئرپورٹ بھی شدید دُھند کی لپیٹ میں ہے جس سے پروازوں کو شیڈول متاثرہورہاہے۔مسافروں اوراُن کے خیر مقدم کیلئے آ نے والوں کو انتظار کی کوفت برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :