Time 11 مئی ، 2023
پاکستان

دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، ہوسکتا ہے یہ آخری ویڈیو پیغام ہو: مراد سعید

مراد سعید نے مزید کہا کہ یہ وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈر لگتا ہے— فوٹو: فائل
مراد سعید نے مزید کہا کہ یہ وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈر لگتا ہے— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس مصدقہ رپورٹس ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری ویڈیو پیغام ہو، مصدقہ رپورٹس ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے مزاحمت ہوئی، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ مزاحمت میں پتا نہیں چلا کہاں سے گولی چلی۔’

مراد سعید نے مزید کہا کہ یہ وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈر لگتا ہے، عوامی رد عمل نہیں آتا تو انھوں نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ یہ عمران خان کو رہا نہیں کرتے تو پھر آپ نے نکلنا ہے، آپ کے پاس گاڑی نہیں تو پیدل نکلیں ، موٹرسائیکل پر نکلیں، آئین اور جمہوریت ہے نہیں، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے ، پارٹی قیادت گرفتار ہے آپ کو پیغام دینے والا پھر کوئی نہیں ہوگا، ہم تو اپنی زندگیاں اس ملک پر نچھاور کرنے کو تیار ہیں، عمران خان کا قصور کیا ہے؟ امریکا کو ایب سلوٹلی ناٹ کہا تھا، عمران خان کا قصور کیا یہ تھا کہ پاکستانیوں کے لیے کوشش کی تھی، میرا کیا قصور ہے میں نے توپاکستان میں امن کی بات کی  ہے۔ 

تحریک انصاف کے اب تک گرفتار ہونے والے رہنما



مزید خبریں :