پاکستان
26 دسمبر ، 2012

اسپیکربلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کیخلاف عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی

اسپیکربلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کیخلاف عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی

کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کو عہدے سے ہٹانے کی تحریک پر صوبائی ا سمبلی میں آج فیصلہ ہو گا،اراکین خفیہ بیلٹ کے ذریعے رائے شماری کریں گے۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج گیارہ بجے ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا کی صدارت میں ہو گا جس میں بلوچستان مخلوط حکومت میں شا مل اتحادی جماعتوں کی جانب سے ا سپیکر محمد اسلم بھوتانی کو ہٹانے کیلئے 21د سمبر کوقرارداد پیش کی گی تھی جس پر آج رائے شماری کی جائے گی، 64ارکان پر مشتمل ایوان میں 22ارکان نے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی پر عدم اعتما د کے حوالے سے قرار داد پر دستخط کئے ،اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ تحریک ا سمبلی کے قوائد و ضوابط کے مطابق نہیں ،اس کو کوئی بھی عدلیہ میں چیلنج کرسکتا ہے ۔12اکتوبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان بدامنی کیس سے متعلق آنے والے عبوری حکم نامہ کے بعد اسلم بھوتانی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار کرتے موٴقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد نواب رئیسانی کی سرکار کی آئینی و قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا جب تک حکومت کی قانونی حیثیت کا تعین نہیں ہوجاتا وہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نوابزادہ طارق مگسی کی تقرری کے نوٹیفکیشن نے جلتی پر تیل کا کام کردیا اور نواب رئیسانی کے حامی ارکان اسمبلی نے اسپیکر اسلم بھوتانی کے خلاف تحر یک پیش کرتے ہوئے انہیں اُن کے عہدے سے ہٹانے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید خبریں :