کاروبار
26 دسمبر ، 2012

سی این جی کی قیمتوں کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سی این جی کی قیمتوں کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد…سی این جی کی قیمت کے فارمولے اور گائیڈ لائنز کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ سی این جی کی قیمت کے فارمولے اور گائیڈ لائنز کی تیاری کے لیے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق نائیک نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں کا معاملہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کیا جائے گا ، جو بھی قیمت قیمت فکس ہوگی ، ثبوتوں اور قوانین کو سامنے رکھ کر کی جائے گی ،کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں مشیر پٹرولیم موجود تھے نہ ہی سیکریٹری پٹرولیم ۔

مزید خبریں :