12 مئی ، 2023
پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ائیر پورٹس کیلئے مختلف ائیرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں، لاہور ائیرپورٹ سے آنے اور جانے والی 12 پروازیں منسوخ یا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے متوقع صورتحال رکھی گئی ہے۔
کراچی ائیرپورٹ کے آمد اور روانگی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کیلئے پرواز ای آر 811 اور ای آر 812، مدینہ کیلئے پی کے 743، مسقط کے لیے سلام ائیر کی پرواز او وی 292، دبئی کیلئے امارات ائیر کی پرواز ای کے 605 اور 604، ای کے 609 اور 608، مسقط کے لیے ڈبلیو وائی 323 اور 324، ریاض کے لیے پی کے 729، بغداد کے لیے پرواز آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 پی آئی اے کی باکو سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 154 منسوخ کی گئی ہے۔
کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 369، پی ایف 121 اور پی ایف 122، 9 پی 670 اور 9 پی 871 ، پی اے 200، پی ایف 127، ای آر 502، لاہور کے لیے پی کے 302 اور پی کے 303، 9 پی 840 اور 9 پی 841، پی ایف 141، ای آر 520، پی اے 406، پی کے 306، پی ایف 147،تربت کے لیے پی کے 501 اور پشاور کے لیے پی کے 350 اور پی کے 351 منسوخ کر دی گئی ہیں۔