26 دسمبر ، 2012
کراچی…جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ کراچی میں جامعہ ملیہ ملیر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ ملک میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی جارہی ہے، پاکستان میں آئیڈیل انتخابات نہیں ہوسکتے ہیں، لیکن انتخابی عمل میں وقت کے ساتھ بہتری لائی جا سکتی ہے۔ منورحسن کا کہنا تھاکہ جس طرح کمیونزم کو افغانستان میں شکست ہوئی تھی اسی طرح آج نیٹو بھی افغانستان میں اپنی آخری سانسیں گن رہا ہے۔ گو امریکہ گو محض نعرہ نہیں بلکہ ایک فلسفہ ہے جس کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسیحی برادری محب وطن ہے اور قیام پاکستان میں مسلمانوں کے شانہ بشانہ موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ گو امریکہ گو محض نعرہ نہیں بلکہ ایک فلسفہ ہے جس کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔