26 دسمبر ، 2012
کراچی…بحرہندکے ممالک میں 2004 کو سونامی کو آئے آج 8 برس ہو گئے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے مختلف ملکوں میں دعائیہ تقریبات ہوں گی۔26 دسمبر2004 کو بحرہند میں انڈونیشیاکے جزیرے سماٹرا کے مغرب میں نواعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے اُٹھنے والی تیس میٹربلند سونامی کی لہروں نے انڈونیشیا،سری لنکا،تھائی لینڈ، مالدیپ، بھارت اورمشرقی افریقا سمیت چودہ ملکوں میں ہولناک تباہی مچائی جس میں ڈیڑھ لاکھ افرادلقمہ اجل بن گئے۔سب سے زیادہ جانی نقصان بندہ آچے میں ہوا،جہاں ڈیڑھ لاکھ افرادکوسمندرکی بے رحم لہریں نگل گئیں۔سری لنکا سمیت مختلف ملکوں میں کئی ساحلی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔تاریخ کے اس ہلاکت خیزسونامی کی آٹھویں برسی پر متاثرہ علاقوں میں آج دعائیہ تقریبات کاانعقادہوگا۔