Time 15 مئی ، 2023
دنیا

سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں کو حج سیزن میں مکہ جانے سے متعلق ہدایات جاری

حج 1444ھ کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکہ جانے والی چیک پوسٹوں پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے/ فائل فوٹو
حج 1444ھ کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکہ جانے والی چیک پوسٹوں پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے/ فائل فوٹو

سعودی عرب نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو حج سیزن میں مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

سعودی محکمہ امن و عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  آج 15 مئی بروز پیر سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے۔ 

حج 1444ھ کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکہ جانے والی چیک پوسٹوں پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق آج سے کوئی مقیم غیرملکی جس کے پاس متعلقہ اداروں کے جاری کردہ مکہ جانے کا حج پرمٹ نہیں ہوگا، اسے داخلے سے روکا جائے گا، جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ ہوگا یا عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنٰی ہوں گے۔

مزید خبریں :