17 مئی ، 2023
قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل نے حج آپریشن 2023 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے اپنے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 کے ذریعے حج آپریشن مکمل کرے گی، پی آئی اے 315 خصوصی حج اورشیڈول کی پروازوں کے ذریعے 65ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع کرے گی جو 22 جون تک جاری رہے گا۔
حجاج کرام کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک حاجیوں کو وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔
شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 مئی 21 کو کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے پی کے 741 لگ بھگ 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے کراچی لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنا حج پرواز آپریٹ کرے گی، پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو شیڈول روانہ کردیا ہے۔