Time 19 مئی ، 2023
پاکستان

ٹوٹی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت ختم، 9 سابق ایم پی ایز کا پارٹی پالیسی پر عدم اعتماد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹوٹی ہوئی پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی اکثریت ختم ہوگئی۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 9 سابق ایم پی ایز نے پارٹی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

سابق ایم پی ایز نے 9  مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے  پاک فوج کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس کے علاوہ عمران خان کے قریبی ساتھی ملک امین اسلم نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی جبکہ کراچی سے رکنِ سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق  ڈاکٹر عمران علی شاہ نے آج اسمبلی میں استعفیٰ جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید خبریں :