پاکستان

کراچی سے ملتان جانیوالی بہاؤ الدین زکریا کو یکم جون سے بحال کرنے کا اعلان

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی/ فائل فوٹو
بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی/ فائل فوٹو

پاکستان ریلوے نے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے  یکم جون سے کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے حکام کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 10 بجکر 45 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے سفر کی سہولت موجود ہوگی جب کہ ٹرین حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور اور بہاولپور سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچے گی۔

مزید خبریں :