Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے: حافظ نعیم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینا پڑیں گے، اگر  اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن ہم انہیں کراچی کے ڈپٹی میئر کا عہدہ آفر کریں گے۔

 حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےانتخابی نتائج کوتبدیل کیا، اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے، آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئےگی، جتنا کام کرسکے کریں گے تاکہ سارا شہر اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کی آواز سے آواز ملائے ۔

مزید خبریں :