اسلام آباد میں 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں کئی مشکوک افراد زیر حراست ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں: ترجمان اسلام آباد پولیس— فوٹو: فائل
بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں کئی مشکوک افراد زیر حراست ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں: ترجمان اسلام آباد پولیس— فوٹو: فائل

اسلام آباد میں تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد 8 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بارہ کہو کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ بچی کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہو گیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں کئی مشکوک افراد زیر حراست ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جلد ہی مجرم تک پہنچ جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد  پولیس کے مطابق تفتیش کی نگرانی ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :